Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو ”وزیر صحت” کیوں کہا گیا؟

اپوزیشن نے وزیر صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو ”وزیر صحت” کیوں کہا گیا؟ تفصیلات پڑھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے   اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا '' لْک آفٹر چارج'' ہے ،وزارِت صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹھیکے پہ چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پہ دے دیا ہے ۔اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ ہاسپٹل عارضی چارج پہ چل رہے ہیں ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری۔ہیب لیٹیشن میڈیسن اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عارضی چارج پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پہ ہے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) بھی عارضی چارج پر چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق ، نااہل ، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے

کچھ اور نا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لیا

کچھ اور نا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لیا

پاکستانی ایٹمی پروگرام کی کہانی

پاکستانی ایٹمی پروگرام کی کہانی  یہ اکتوبر 1954 کی بات ہے ۔ عین اس روز جب اُس زمانہ کے پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی بوگرہ نے وہائٹ ہاوس میں امریکی صدر آیئزن ہاور سے ملاقات کی تھی اور پاکستان نے امریکہ کے ایٹم برائے امن (ایٹم فار پیس) کے منصوبہ میں شمولیت کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ یہ آغاز تھا پاکستان کے جوہری پروگرام کا یا دراصل یہ پاکستان کی طرف سے پیمان تھا کہ وہ جوہری توانائی، اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ مجھے یاد ہے کہ اس زمانہ میں پاکستان میں اس مسئلے پر کافی لے دے ہوئی تھی کیونکہ بہت سے مبصرین کے نزدیک صدر آیئزن ہاور کا ایٹم برائے امن کے منصوبہ کا اصل مقصد امریکہ کے علاوہ دنیا کے دوسرے تمام ملکوں کو جوہری اسلحہ کی صلاحیت سے محروم رکھنا اور ان پر قدغن لگا کر انہیں جوہری اسلحہ کی تیاری سے روکنا تھا۔ اسی حوالے سے مزید پڑھیے پاکستان نہیں چین ہے انڈیا کے جوہری نشانے پر پاکستان جوہری پروگرام کے راز کیوں کھول رہا ہے؟ ’پاکستان کے پاس انڈیا سے زیادہ جوہری بم ہیں‘ پاکستان کی طرف سے آیئزن ہاور کے اس

بھارت چین تنازعہ، پاکستان بھی میدان میں کودپڑا، زبردست اعلان کردیا

بھارت چین تنازعہ، پاکستان بھی میدان میں کودپڑا، زبردست اعلان کردیا اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور بھارت جو مقبوضہ وادی میں کر رہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانکے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتا رہا ہے اور اب بھارت متنازع علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔ چین نے کبھی بھی جارحیت نہیں کی۔

انڈیا اور چین کے درمیان لداخ میں جہڑپیں

انڈیا اور چین کے درمیان لداخ کے محاذ پر کیا ہو رہا  انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس تناؤ کو سنہ 1999 میں انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ کارگل میں ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی کشیدگی کہا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2017 میں انڈیا اور چین کی افواج ڈوکلام کے مقام پر آمنے سامنے آئی تھیں لیکن گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ سمیت انڈیا اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے مختلف مقامات پر دونوں جانب سے افواج کی موجودگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ سرحدی تنازع اس قدر کشیدہ ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بری، بحری اور فضائیہ تینوں افواج کے سربراہوں اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے مشورہ کیا ہے لیکن اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں افواج کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت سے علیحدگی میں بات چیت بھی کی ہے۔ ان دونوں میٹنگز کا پیش خیمہ رواں ماہ ا

مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسے ہوئی؟“سائنس نے غیر مسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا، ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسےہوئی سائنس نے غیر مسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے      اسلام نے حلال کھانے کا حکم دیتے ہوئے حرام کھانے سے منع کیا ہے اور ایسے جانور کا گوشت استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جسے اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔ غیر مسلم ناصرف حرام گوشت استعمال کرتے ہیں بلکہ اسلام کے اس حکم سے متعلق مچھلی کی مثال پیش کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ اسے ذبح نہیں کیا جاتا تو پھر یہ کیسے حلال ہو گئی تاہم اب سائنس نے یہ اس سوال کا جواب دیدیا ہے اور ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں موجود ہر چیز بہترین انداز میں بنائی ہے اور ایسا ہی معاملہ مچھلی کے ساتھ بھی ہے جو جیسے ہی پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے جسم میں موجود تمام خون فوراً اپنا راستہ بدل لیتا ہے اور مچھلی کے منہ میں واقعہ ”ایپی گلوٹس“ میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مچھلی کے پانی سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں موجود خون کا ایک ایک قطرہ ایپی گلوٹس میں جمع ہو جاتا ہے اور اس کا گوشت

لاک ڈاؤن فایدہ یا وقت کا ضیاء

نو نوبل انعام یافتہ سائنسدان مائیکل لیویٹ نے لاک ڈاؤن کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا لوگوں کو گھروں میں رکھ کر گھبراہٹ پیدا کی گئی ، لاک ڈاؤن ہٹانے سے کیسزکی شرح میں بھی کمی ہوئی واشنگٹن تازہ ترین 26 مئی 2020) نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے لاک ڈاؤن کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیویٹ نے کورونا کی ابتدائی سٹیج کی پیش گوئی بھی کی تھی جو دوست ثابت ہوئی۔ انہون نے لاک ڈاؤن کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو گھروں میں رکھ کر نہیں گھبراہٹ سے متاثرکیا گیا جبکہ دوسری جانب معیشت کو بھی تباہی کی طرف لے جایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ہلاکتیں بڑھی ہیں ۔ جے پی مورگن کی ایک رپورٹ میں یہ بھی  کہا گیا کہ  لاک ڈاؤن وبائی  مرض کا راستہ تبدیل کرنے میں  ناکام رہا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ لاک ڈاؤن  اُٹھانے کے بعد شرح اموات میں  کمی سے  ثابت ہوا  کہ وائرس وبا میں کمی کا تعلق لاک ڈاؤن  سے نہیں  ہے۔ ڈنمارک بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں سکولوں اور شاپنگ مالز کے دورباہ کھولے جانے کے بعد کورنا کیسز کی شرح میں کمی آئی ہےیاد رہے دنی

افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت

دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں دوہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے اے ایف پی کے مطابق صدر اشرف غنی کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’صدر اشرف غنی نے عید الفطر پر طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں 2 ہزار طالبان قیدیوں کو ’ جذبہ خیر سگالی  کے طور پر رہا کرنے کا عمل شروع کیا ہے اشرف غنی نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ  طالبان کی طرف سے جنگ بندی کی اس پیش کش کاخیر مقدم کرتا ہوں.  افغان طالبان نے عید الفطر پر 3 دن تک جنگ بندیکا اعلان کیا تھا  ’افغان حکومت  امن کی اس دعوت کو قبول کرتی ہے۔ بطور کمانڈر انچیف افغان نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورس (اے این ڈی ایس ایف ) کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس تین روزہ  جنگ بندی کا احترام کرے اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے‘۔ یاد رہے کہ ہفتے کی رات افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاعلان کیا تھا کہ طالبان اتوار سے 3 دن تک پورے ملک میں جنگ بند رکھیں گے

بہاولپور کے ذہین مکینک نے 40 ہزار روپے میں گاڑی تیار کر لی

بہاولپور کے ذہین مکینک نے 40 ہزار روپے میں گاڑی تیار کر لی دوست کہتے ہیں کہ تمہیں بھی منی جہاز بنانے والے نوجوان کی طرح پولیس پکڑ لے گی۔ ستر سی سی موٹر سائیکل کے انجن سے گاڑی تیار کرنے والے نوجوان کو گرفتاری کا ڈر ستانے لگا بہاولپور کے ذہین مکینک نے 40ہزار روپے میں گاڑی تیار کر لی۔پاکپتن میں آٹھویں پاس محنت کش نے طیارہ بنایا تو بہاولپور میں مکینک نے موٹر سائیکل نے انجن سے شاہکار تیار کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی میں گھٹتے وسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہاولپور کے 27 سالہ مکینک نے کم لاگت میں 4نشستوں والی گاڑی تیار کر کے کمال مہارت کا مظاہرہ کر دیا۔ محمد نصیر نامی شخص بنائی گئی گاڑی میں موٹرسائیکل کا انجن نصب کیا گیا ہے۔4 افراد کی گنجائش رکھنے والی اس انوکجی منی کار کی لاگت صرف 40 ہزار روپے ہے۔با صلاحیت مکینک کو اس کی تیاری میں6 ماہ لگے۔محمد نصیر نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر بچت کی اور کبھی دو،تین سو رو کبھی پابچ سو روپے بچا کر بالاآخر یہ کار بنا لی۔ ستر سی سی موٹر سائیکل کے انجن سے گاڑی بنا دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ بے شک محمد نصیر حکومتی سطح پر پزیرائی کا مس

لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل

لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز (48 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔ 17 مارچ کو جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا تو مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 57.5 ارب ڈالرز تھی۔کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب بھی بندشیں ختم نہیں ہوئیں اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں مگر فیس بک کے بانی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عید کے دن رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ مارک زکربرگ کے اثاثوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ کمپنی کی معاشی نشوونما میں اضافہ ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج 29 اپریل کو