دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں دوہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
اے ایف پی کے مطابق صدر اشرف غنی کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’صدر اشرف غنی نے عید الفطر پر طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں 2 ہزار طالبان قیدیوں کو ’ جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کرنے کا عمل شروع کیا ہے
اشرف غنی نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی کی اس پیش کش کاخیر مقدم کرتا ہوں.
افغان طالبان نے عید الفطر پر 3 دن تک جنگ بندیکا اعلان کیا تھا
’افغان حکومت امن کی اس دعوت کو قبول کرتی ہے۔ بطور کمانڈر انچیف افغان نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورس (اے این ڈی ایس ایف ) کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس تین روزہ جنگ بندی کا احترام کرے اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے‘۔
یاد رہے کہ ہفتے کی رات افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاعلان کیا تھا کہ طالبان اتوار سے 3 دن تک پورے ملک میں جنگ بند رکھیں گے
Comments
Post a Comment