لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل
لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز (48 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔ 17 مارچ کو جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا تو مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 57.5 ارب ڈالرز تھی۔کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب بھی بندشیں ختم نہیں ہوئیں اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں مگر فیس بک کے بانی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عید کے دن رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ مارک زکربرگ کے اثاثوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ کمپنی کی معاشی نشوونما میں اضافہ ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج 29 اپریل کو...

Comments
Post a Comment