Skip to main content

وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو ”وزیر صحت” کیوں کہا گیا؟

اپوزیشن نے وزیر صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو ”وزیر صحت” کیوں کہا گیا؟ تفصیلات پڑھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

 
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا '' لْک آفٹر چارج'' ہے ،وزارِت صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹھیکے پہ چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پہ دے دیا ہے ۔اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز،


پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ ہاسپٹل عارضی چارج پہ چل رہے ہیں ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری۔ہیب لیٹیشن میڈیسن اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عارضی چارج پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پہ ہے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) بھی عارضی چارج پر چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق ، نااہل ، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے ،پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انّا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سات سال میں خیبر پختونخوا کے صحت کا نظام تباہ کرنے کے بعد پورے پاکستان کا نظام مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،کورونا متاثرین اور اموات کی بڑھتی تعداد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فی الفور مستقل تعیناتیاں کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے جان بچانے والی دوائیوں کی درآمد کی آڑ میں اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے کئے نظام عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے ،عارضی چارج پر اس لئے چلایا جارہا ہے تاکہ دوائیوں کی 500 فیصد قیمتیں بڑھا کر ڈاکہ ڈالا جاسکے جس پر آج تک کسی کو پوچھا تک نہیں گیا ،کورونا مریضوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے لیکن نتھیا گلی میں سیر کرتے وزیراعظم لاپتہ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل

لاک ڈاﺅن کے دوران فیس بک کا کاروبار چمک اٹھا، دو ماہ کے دوران دولت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ یقین کرنا مشکل نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز (48 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔ 17 مارچ کو جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا تو مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 57.5 ارب ڈالرز تھی۔کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب بھی بندشیں ختم نہیں ہوئیں اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں مگر فیس بک کے بانی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عید کے دن رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ مارک زکربرگ کے اثاثوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ کمپنی کی معاشی نشوونما میں اضافہ ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج 29 اپریل کو...

لداخ میں چین بھارت کشیدگی، کسی بڑی جنگ کے منڈلاتے خطرات

ل د اخ می ں چین بھارت کشیدگی، کسی بڑی جنگ کے منڈلاتے خطرات بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تمام ہمسایوں کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں۔اور اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے اس خطے میں خطرے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔نیپال، بنگلہ دیش، اور پاکستان کے ساتھ تو اس کے تنازعات کی ایک تاریخ ہے چین دنیا کی ابھرتی  ہوئی بڑی سیاسی اور فوجی طاقت ہے۔جس سے یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک خائف نظر آتے ہیں۔لیکن اس کےچین دنیا کی ابھرتی  باوجود خود چین اپنے مخصوص طرز عمل کی وجہ سے کسی بھی جگہ پر جھگڑے کا باعث نہیں بنا بلکہ جھگڑے کی صورت میں ہمیشہ چین نے مصالحت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تمام ہمسایوں کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں۔ اور اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے اس خطے میں خطرے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔نیپال، بنگلہ دیش، اور پاکستان کے ساتھ تو اس کے تنازعات کی ایک تاریخ ہے لیکن اب چین کے ساتھ اس نے اپنا تنازعہ کھڑا کرکے پوری دنیا کو اس خطے کی طرف متوجہ کردیا ہے۔دنیا بھر کے مبصرین حیران ہیں کہ اس وقت پوری دنیا کرونا جیسی وبا سے نمٹنے میں...

مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسے ہوئی؟“سائنس نے غیر مسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا، ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسےہوئی سائنس نے غیر مسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے      اسلام نے حلال کھانے کا حکم دیتے ہوئے حرام کھانے سے منع کیا ہے اور ایسے جانور کا گوشت استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جسے اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔ غیر مسلم ناصرف حرام گوشت استعمال کرتے ہیں بلکہ اسلام کے اس حکم سے متعلق مچھلی کی مثال پیش کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ اسے ذبح نہیں کیا جاتا تو پھر یہ کیسے حلال ہو گئی تاہم اب سائنس نے یہ اس سوال کا جواب دیدیا ہے اور ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں موجود ہر چیز بہترین انداز میں بنائی ہے اور ایسا ہی معاملہ مچھلی کے ساتھ بھی ہے جو جیسے ہی پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے جسم میں موجود تمام خون فوراً اپنا راستہ بدل لیتا ہے اور مچھلی کے منہ میں واقعہ ”ایپی گلوٹس“ میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مچھلی کے پانی سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں موجود خون کا ایک ایک قطرہ ایپی گلوٹس میں جمع ہو جاتا ہے ا...